ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / نقدکی قلت:میٹروا سمارٹ کارڈ ریچارج حد 2000روپے تک بڑھائی گئی،آج سے ہوگا نافذ

نقدکی قلت:میٹروا سمارٹ کارڈ ریچارج حد 2000روپے تک بڑھائی گئی،آج سے ہوگا نافذ

Sat, 10 Dec 2016 21:06:51  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:10/دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)دہلی میٹرونوٹ بندی کی وجہ سے نوٹوں کی قلت کو دیکھتے ہوئے کل سے ا سمارٹ کارڈ ریچارج کی حدعارضی طورپر1000روپے سے بڑھا کر 2000روپے کر دے گی۔ڈی ایم آر سی نے ایک بیان میں کہاکہ یہ سہولت 31دسمبرتک دستیاب ہوگی۔اس اقدام سے ٹکٹ کاؤنٹر پر کام کرنے والے ملازمین کے ساتھ ہی مسافروں کو بھی فائدہ ہوگا۔میٹرو کے ایک ترجمان نے کہا کہ موجودہ زیادہ سے زیادہ ریچارج کی حد1000روپے ہونے سے دقت ہو رہی ہے کیونکہ نئے 500روپے کے نوٹوں کی قلت ہے،اس کے ساتھ ہی میٹروملازمین کو 2000روپے کے نوٹوں سے ریچارج کرنے والے کو کھلا پیسہ لوٹانے میں دقت ہوتی ہے۔افسرنے کہاکہ ڈی ایم آر سی کو امیدہے کہ 31دسمبر تک تمام نوٹ خاص طورپر 500روپے کا کافی نوٹ ہوگا۔میٹرو نظام میں ہر دن تقریباََ دو لاکھ ٹاپ- اپ ہوتاہے۔


Share: